آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان 5ویں نمبر پر برقرار‘ انگلینڈ بدستور سرفہرست
دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ بھی جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 126پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبرپر موجود ہے جبکہ بھارت دوسرے اور پاکستانی ٹیم 5ویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں ابتدائی 20بیٹسمینوں میں صرف2پاکستانی موجود ہیں ۔بابر اعظم5ویں اور فخرزمان17ویں نمبر پر موجود ہیں ۔بائولنگ رینکنگ میں ابتدائی 20 بائولرز میں صرف1پاکستانی موجود ہیں اور نوجوان بائولر حسن علی10ویں نمبر پر موجود ہے۔آل رائونڈرز میں پاکستانی محمد حفیظ 5ویں نمبر پر براجمان ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کا 126پوائنٹس کے ساتھ راج ہے جس کے بعد بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ٹاپ20بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم 5ویں اور فخر زمان 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارتی ویرات کوہلی پہلے ، بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے ، انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے ،ڈیوڈ وارنرچوتھے،بابر اعظم پانچویں،روس ٹیلرچھٹے،ویلمسن7ویںڈی کوک8ویں،شیکھر دھون 9ویں اور ڈوپلیسز10ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ میں پیسر حسن علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا پہلے اور افغانستان کے راشد خان دوسرے ، بھارت کے کدیپ یادیو تیسرے ،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے، ہیزل ووڈ5ویں اور پاکستان کے حسن علی 10ویںنمبر پر ہیں۔ ٹاپ 5 آل رائونڈرز میں محمد حفیظ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے محمد نبی دوسرے، ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، نیوزی لینڈ کے میچل سنیٹنر چوتھے اور پاکستان کے محمد حفیظ پانچویں نمبر پر موجودہیں۔