;پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شاہد وحید 5 نومبر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کریں گے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت نے اسکے برعکس اضافہ کردیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک درخواست دائر کی جس میں میں وفاقی حکومت اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے دعوی کیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اضافی سیل ٹیکس وصولی کی وجہ سے کیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی کھلی کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 17 فیصد سے زائد اضافی سیل ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو اضافی سیل ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔
پٹرولیم قیمتیں/ درخواست دائر