مظاہرے‘ دھرنے 3روز میں 700ارب روپے کا نقصان ہوا: شاہد صدیقی
لاہور (کامرس رپورٹر) مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف 3روز میں مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے نظام زندگی معطل رہنے سے ملک کی معیشت پر سخت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں‘ صرف صنعتی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے روکنے سے ایک محتاط انداز کے مطابق 700 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے 3دن بے روزگار ہونے کا نقصان اس کے علاوہ ہے۔ اس امر کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3دن کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث متعدد برآمدات تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سب سے بڑھ کر نقصان یہ ہوا کہ دنیا میں پاکستان کے بارے میں پیغام گیا کہ یہاں بے یقینی ہے اور یہ ملک سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے۔
دھرنے/ نقصان