چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اسلام آباد( خصوصی نما ئندہ) چئیرمین سینٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چھ نومبر کو سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں آسیہ مسیح کی رہائی، مولانا سمیع الحق کی شہادت سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکویزیشن پر سینٹ کا اجلاس 6نومبر بروز منگل طلب کر لیا ۔اجلاس طلب کرنے کےلئے 45ارکان نے ریکوزشن پر دستخط کئے تھے ۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر بحث کی جائے گی۔
سینٹ اجلاس