• news

لاہور قلندرز کا کپتان برینڈن میکلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز نے ریگولر کپتان برینڈن میکلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور قلندرز کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ اسی ماہ ہونے والے ڈرافٹ میں کریگی۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پی ایس ایل تاریخ کی سب سے بڑی ٹریڈ کرلی۔سپنر سنیل نارائن اب لاہور قلندرز کے بجائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوں گے، ان کے عوض کوئٹہ نے اپنی پلاٹینیم کی پہلی پک دے دی، عمر اکمل بھی اب کوئٹہ کی نمائندگی کریں گے، ان کی جگہ لاہور کو راحت علی ملیں گے، اسی طرح لاہور نے اپنی سلور کی دوسری پک کوئٹہ کو دے کر حسان خان کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن