پہلا ٹیسٹ : زمبابوے کے بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 5وکٹوں پر 236رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے، سین ولیمز 88 اور کپتان ہملٹن مسکڈزا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹر مور 37 اور چیکبوا 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، تیجل اسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ زمبابوین قائد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان مسکڈزا اور برائن چاری ٹیم کو صرف 35 رنز کا آغاز فراہم کر سکے۔ اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 236 رنز بنا لئے تھے، پیٹر مور 37 اور چیکبوا 20 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔تیجل اسلام نے 2، ابوجاوید، نظم الاسلام اور محموداللہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔