• news

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں گول میڈل جیت لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں کارنامہ انجام دیتے ہوئے رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی ایک کیٹیگری جیت لی۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رابعہ شہزاد نے بھی شرکت کی اور انہوں نے 55 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا۔رابعہ شہزاد نے سنیچ اور کلین اینڈ جرک میں کل 90کلوگرام لفٹ کیا،انہوں نے رواں سال دوسرے غیرملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔19سالہ رابعہ شہزاد ویٹ لفٹنگ میں قومی جونیئر چیمپئن بھی ہیں جن کا عزم ہے کہ وہ جاپان میں ہونے والے اگلے اولمپکس گیمز میں میڈل ضرور حاصل کریں گی۔بی بی اے کی طالبہ رابعہ شہزاد کی بڑی بہنیں ماہور اور فریال قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد شہزاد احمد روئنگ کے قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن