بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے چند قدم کی دوری پر
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابراعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے تیز ترین ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے 48 رنز درکار ہیں۔سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کیعالمی ریکارڈ سے بس چند قدم کی دوری پر ہیں ، توقع ہے کہ وہ کل اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر بابر کامیاب ہو گئے تو وہ تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔اس وقت تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز کوہلی کے پاس ہے، جنہوں نے 27 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا ،جبکہ بابر نے اب تک 25 اننگز میں 952 رنز بنا رکھے ہیں، اور انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک اننگز میں 48 رنز کی ضرورت ہے۔