فیصل آباد 2 ماہ قبل اغواء ہونیوالی خاتون کا قاتل اسی کے والد کا دوست نکلا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دو ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کے قتل میں والد کا دوست ہی ملوث نکلا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 238/ ر۔ب کے رہائشی جعفر کی 18 سالہ بیٹی اللہ معافی کو گھر سے اغوا کر کے ملزم سلیم سیالکوٹ لے گیا جہاں پر اسے قتل کرنے کے بعد نعش گزشتہ روز انکے گھر لے آیا۔ بہانہ بنایا کہ خاتون کی موت سیڑھیوں سے گرنے پر ہوئی ہے۔ مقتولہ کے والد جعفر علی نے مقدمہ درج کرواتے موقف اختیار کیا کہ دیپالپور کا سلیم اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ میرے گھر میں رہ رہا تھا۔ وہ میری بیٹی کے ساتھ مراسم قائم کر کے اسے سیالکوٹ لے گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔