• news

لبنانی اخبار میں سعودی عرب کے خلاف مضمون ولی عہد سے لبنانی وزیر داخلہ کا اظہار معذرت

بیروت (اے پی پی) لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے لبنانی اخبار میں سعودی عرب کے خلاف چھپنے وال مضمون پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بیروت میں سعودی سفیر سے معذرت کرلی۔سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ لبنان سعودی عرب کی توہین گوارہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ایک لبنانی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے اپنے افکار، خواب ، تصورات ہیں ان سے اختلا ف ہوسکتا ہے لیکن جمال خشوگی کے قتل کو بنیاد بنا کر ان پر نکتہ چینی ناقابل برداشت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن