4دہائیوں سے کشیدگی جاری‘ امریکہ ہمیشہ شکست خوردہ رہا: خامنائی
تہران (سنہوا) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ پچھلی 4دہائیوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں امریکہ ہمیشہ ’’شکست خوردہ‘‘ رہا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ’’اربا‘‘ کو جاری کیی گئے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40سال کے دوران امریکہ نے ایران کی آزادی کو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جن میں معاشی اور فوجی جارحیت شامل ہے۔ لیکن اسے ہمیشہ ان کی کوششوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ یہ بیان انہوں نے امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد جاری کیا۔