• news

ملکہ حسن میانمار چین میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کریں گی

ینگون (سنہوا) میانمار کی ملکہ حسن ہان تھائی نے رواں برس کے مس ورلڈ 2018ء کے مقابلے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ وہ 2014ء میں مس سپر نیشنل کے مقابلے میں ٹاپ 10 میں فاتح رہی تھیں اور مس ایشیا اور کونٹی نینٹل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔ ان کی عمر 21 برس ہے۔ ہان تھائی 9 نومبر کو دیگر شرکاء کے ہمراہ مقابلے میں شرکت کے لئے چین جائیں گی، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن