مولانا سمیع الحق کا قتل ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء ایم این اے حلقہ 136 ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عالم دین کا قتل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے ،حکومت مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرے۔ ملک میں مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، موجودہ حالات میں ایوان کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنا چاہتے تھے، حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے، ہم نے دھرنوں کے باوجود اجلاس جاری رکھا، حکومت نے کورم توڑتے ہوئے راہِ فرار اختیار کی، جعلی مینڈیٹ والی حکومت میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں، وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران دو اداروں کے سربراہوں کو دنیا میں بد نام کرا دیا تحفظ ناموس رسالتؐ قانون پر روح کے مطابق عمل کیا جائے۔