فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں: اشعر نیازی
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ،ہر معاملے میں فوج پر تنقید کرنا انتہائی غیراخلاقی حرکت ہے، فوج کے خلاف الزامات سے ملک کا وقار مجروح ہوتا ہے اور ملک دشمن قوتیں خوش ہوتی ہیں، شر انگیزی مسلمانوں کا شیوا نہیں، اس سے گریز کرنا ہوگا ،ملک کی سالمیت کے لئے پاک افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ملک بحران میں ہے، غیر سیاسی علماء کرام اور مشائخ کردار ادا کریں۔