عمران خان کی مسلسل جدوجہد سے ملک لوٹنے والے بے نقاب ہوئے:ثوبیہ کمال
لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد نے ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا ہے اور پاکستان کو لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلائی پاکستان اس وقت جس معاشی مشکلات سے دو چار ہے وہ سب قومی دولت لوٹنے والوں کی حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے آج ملک و قوم اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے،دونوں سیاسی جماعتیں اپنی آخری سانسیں گن رہی ہیں،میثاق جمہوریت کے نام پر دوبارہ کوئی مذاق نہیں ہوگا، پاکستانی قوم عام انتخابات میں ملک کی بربادی کا سبب بننے والوں اور ان کے حماتیوں کو مسترد کر دیا اور ملک کی بھاگ ڈور پی ٹی آئی کے حوالے کر دی پاکستان کے محب وطن عوام نہایت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی وہ واحد سیاست دان ہیں جو پاکستان کو مسائل کے کرداب سے نکال سکتے ہیں۔