• news

اب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی:کرن ندیم

لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب یوتھ کونسل کے نائب صدر کرن ندیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور چین کی امداد معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جونکا ہے۔اب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔سابقہ حکومت کی غلطیوں کا خمیازہ موجودہ حکومت بھگت رہی ہے۔اگر پاکستان میں اس قدر غیر ملکی قرضوں کا بوج نہ ہوتا تو آج ملک میں ایسے حالات پیدا نہ ہوتے۔وہ ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا چین اور سعودی عرب کا پاکستان کی ساتھ لازوال تعلق ہے۔حکومت سی پیک کو کسی صورتحال سبوتاژ نہیں ہونے دے گی۔سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل جڑا ہے۔کوئی بھی ملک سی پیک میںسرمایہ کاری کرسکتا ہے۔اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے وزیر اعظم اپنی تمام تر صلاحتیں براے کار لا رہی ہے۔فوج کو سیاسی مقاصف کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر چلیں ۔

ای پیپر-دی نیشن