• news

ملک کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، قمر الزماں بابر ، امن ریلی نکالی

لاہور ( خبر نگار ) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر کی قیادت میں پیس واک نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے ’’ محفوظ پاکستان ہماری ضرورت‘‘ کے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔ شرکاء نے ملک کو پر امن بنانے کے لئے ہر طبقے سے کردار ادا کرنے کی قرار دادمنظور کی قمرالزماں بابر ، ارشاد عالم شاد ، مکرم شاہ نقوی، امجد عبید چودھری لیق احمد ،اسامہ بابر، کنزیل الزماں آغا شوکت نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا خصوصی انعام ہے اس کی قدر قیمت بے انتہا ہے ۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر وطن عزیز حاصل کیا گیا ۔ ملک کی حفاظت اور امن و امان کا یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک ترقی کرکے گا۔ ریلی میں خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد ، سید مبین شاہ ، امیر علی زیدی، نورین منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن