• news

کسی کو تحفظ ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہیں کرنے دیں گے: شاہد غوری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی تحریک کے مرکزی رہنما ئوںمحمد شاہد غوری،محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈاکٹر زاہد حبیب قادری ، ڈاکٹر شاہد حسین ، ڈاکٹر عمران کھوکھرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آسیہ کیس میں نظر ثانی کی اپیل سننا اور بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا بھی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ۔پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے،پر تشدد احتجاج اور ریاستی مشنری کا بے دریغ استعمال جمہوریت کی نفی ہے۔ کسی کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ ایکٹ میں ترمیم کی جسارت کرنے نہیں دیں گے ،عمران خان اپنے بیانات پر قوم سے معافی مانگیں ۔ملک میں بد امنی اور انتشار پیدا کیا گیا تو ذمہ داری حکومت پر آئید ہو گی ،حکومت کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔ دوران احتجاج سنی تحریک کے تین کارکنان کی کراچی میں شہادت پر افسوس ،حکومت امن و امان قائم کرنے اور انصاف دینے میں ناکام رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن