• news

تحریک انصاف نے کل جو بویا آج کاٹ رہی ہے:خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جو ئیہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اور خلفشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک اندرونی و بیرونی بحرانوں میں مبتلا ہو چکا ہے موجودہ حالات عمران خاں کے خود پیدا کئے ہو ئے ہیں تحریک انصاف نے جوکل کو بیج بویا تھا وہ آج کاٹ رہی ہے تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے دورہ حکومت میں بلا وجہ ملک کو لاک ڈوان کیا تھااور لاک ڈوان کی حمایت بھی کی تھی جس کی وہ سزا بھگت رہے ہیں۔ حکمرانوں کی کارگردی اور نااہلی عوام کے سامنے آچکی ہے حکومت نے دو ماہ میں ہی عوام کو بُری طرح مایوس کیاہے عوام آج بھی نواز شریف کے بیانیہ پر اعتماد کرتی ہے نواز شریف ،میاں شہباز شریف کا دورہ حکومت ایک سنہرا دور تھا جسے پاکستانی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی عمران کی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں حکومت خود ہی اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہے اپوزیشن پارٹیاں عمران خاں کے جعلی مینڈنٹ اور ناقص کار گردی کی وجہ سے بھی خاموش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن