• news

مولانا سمیع الحق کی شہادت امت کا نقصان ہے: ملک اعجاز

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ورکر اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر محمد اعجاز ملک نے مولانا سمیع الحق کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تعزیتی تقریب میں اعجاز ملک نے اپنے سینکڑوں رفقاء کی موجودگی میں مولانا سمیع الحق کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ انہوں نے کہا مولانا سمیع الحق عظیم مذہبی رہنما اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔ مولانا سمیع الحق ان کی دین اسلام اور ملکی سیاست میں خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شہادت سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ تعزیتی تقریب میں شریک میجر (ر) یاسین ملک نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن