• news

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہ:حامد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما حاجی رانا حامد محمود نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوںکو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈی نینس کا تحفظ کرتے رہیں گے عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا تن، من ، دھن سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقائوں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا اورامت مسلمہ کوبچانایہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوںکا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن