نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، خواجہ حارث گواہ واجد ضیاءپر جرح کریں گے
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے اہم ترین گواہ واجد ضیاءپر جر ح کریں گے،عدالت نے آج کی سماعت میں مقدمہ کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف ملک میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرجمعہ کو بھی پیش نہ ہو سکے تھے، وکیل صفائی خواجہ حارث نے کہا تھا کہ میں واجد ضیا پر پیر تک جرح مکمل کر لوں گا۔ عدالت نے آج کی سماعت میں مقدمہ کے تفتیشی ا فسر کو طلب کر رکھا ہے۔
فلیگ شپ ریفرنس