حکومت کا 100 روزہ پلان اقتدار حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا:ملک ظہیراحمد
فیروزوالہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی فیض پور کے چیئرمین ملک ظہیراحمد نے کہا ہے کہ حکومت کا 100 روزہ پلان اقتدار حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا 70 روز میں تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کو ریلیف نہیں بلکہ تکلیف سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے روپے کی بے قدری بھی مہنگائی کا سبب بن رہی ہے عمران خان کی منزل اسلام آباد تھی جس کیلئے اس نے بڑے بڑے دعوے اور وعدے تو کرلیے ہیں مگر ان پر عملدرآمد دیوانے کا خواب ہے مسلم لیگ (ن) نے 2013 ء میں جب حکومت سنبھالی تو مسائل ،بحران پوری قوم کا مقدر بنے ہوئے تھے ہر طرف افراتفری تھی مگر میاںنواز شریف ،میاں شہباز شریف نے فہم وفراست کی سیاست کرکے ملک کو بحرانوں اورمسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی اورخوشحالی کے عمل کو گراس روٹ لیول تک منتقل کیا یہی وجہ ہے کہ آج قوم مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کرکے جولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں ۔