• news

ملک لوٹنے والے منفی سیاست سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں: ظفر اقبال چھینہ

رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء ظفر اقبال چھینہ نے کہا کہ پاکستان لوٹنے والے لٹیرے احتساب سے بچنے کے لئے اپنی منفی سیاست کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس قدر بے رحمانہ کرپشن کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے بے مقصد منصوبہ جات میں اربوں روپے جھونک دئیے، جس سے ان کی اولادوں کے لئے جائیدادیں اور اربوں کے بینک اکاؤنٹس تو بن گئے مگر قوم قرضوں کے بوجھ تلے دب کر غریب سے غریب تر ہو گئی، عمران خان چاہتے تو اپنی واہ واہ کے لئے ان انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقدامات اٹھا لیتے مگر اس سے ملک مزید دلدل میں دھنس جاتا جہاں سے پھر نکلنا ناممکن ہو جاتا، اس لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر توکل اختیار کیا اور اپنی قوم پر بھروسہ کرکے مشکل فیصلے لئے ہیں جن سے ابتدا میں تھوڑی بہت تکلیف تو آئیں گی مگر اس کے دور رس نتائج نکلیں گے جس سے ملک و ملت کے لئے بحرانوں سے نکل جائے گی اور ہم دنیا میں عزت و تکریم سے زندہ رہنے والی قوم بن جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن