• news

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پیداہونیوالا خلا مدتوں پر نہ ہوسکے گا:ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان‘مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘مولانا غلام حسین نعیمی ‘ڈاکٹر فرید احمد پرچہ‘ شعیب الرحمن قاسمی ‘ پیرجمشیداحمدنورانی ‘مولانا امیر حمزہ‘ پیر محمدناصر‘مولانا محمد نعیم باد شاہ‘ مولانامحمد حنیف حقانی‘ وقار نقوی مصطفائی ‘ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ‘ میاں محمد اویس‘مفتی عاشق حسین رضوی اور مولانا اسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جے یو آئی (س) کے سربراہ اور نامور عالم دین وسیاسی رہنما مولانا سمیع الحق کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور کہاکہ مولانا کی المناک شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا صدمہ اورملک و ملت کیخلاف دشمن طاقتوں کی خطرناک سازش ہے جو ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق ایک جیدعالم دین اور مدبر سیاست دان تھے انکی شہادت سے پیداہونے والا خلا ء مدتوں تک پر نا ہوسکے گا انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت مولانا کے قاتل جلد گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنائے ۔

ای پیپر-دی نیشن