کسانوں کیلئے سستی بجلی وزیراعظم کا احسن اقدام ہے:ملک محمد اقبال
فیروزوالہ ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف این اے 119کے کوآرڈینیٹر ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وہی ترقیاتی منصوبے شروع کریگی جس سے عوام کو فوائد حاصل ہونگے ماضی میں ایسے منصوبوں کی تکمیل کو اولیت دی گئی جس سے اس دور کے حکمرانوں اور انکے چہیتوں اور ٹھیکیداروں کو فائدہ ہواور گراس روٹ لیول پر عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں دیہی عوام کو ریلیف کی فراہمی تحریک انصاف کی اولیت ترجیح ہے ۔کسانوں کیلئے بجلی کے بل میں وزیراعظم کی طرف سے 50 فیصد کا تعاون احسن اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات کی کامیابی میں کردار ادا کریں