عمران خان کا دورہ چین کامیاب ثابت ہوا:آسیہ امیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ممتازرہنماء آسیہ امیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین کامیابی سے ہمکنارہوا۔دوست ملک چین نے دوستی کاحق اداکرتے ہوئے پاکستان کی کمزور قومی معیشت کوسہارادیا۔چین کے ساتھ 15معاہدے ہماری بیمارقومی معیشت کیلئے آکسیجن کاکام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیشرووزرائے اعظم سے ورثہ میں ملے معاشی بحرانوں کاماتم کرنے کی بجائے اپناقائدانہ کرداراداکرتے ہوئے بہتری کیلئے کمر کس لی ہے۔اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیحالیہ پرتشددمظاہروں کی بنیادپرحکومت کوہدف تنقید بناناعاقبت نااندیشانہ رویہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شروع میں ہی اپوزیشن کے متنازعہ طرزسیاست سے اس کی پوزیشن پرمنفی اثرپڑگیا ۔