• news

ایران میں صوفی مسلک کے 200 کارکنوں کو کوڑوں اور قید کی سز ائیں

لندن(آن لائن)ایران کی انقلابی عدالت نے صوفی جماعت سے تعلق رکھنے والے 202 کارکنوں کو کوڑوں اور قید کی سزائیں دینے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں صوفی مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم رہ نمائوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے، جب کہ زیرحراست سیکڑوں کارکنوں کو کوڑوں اور قید وبند کی سزائین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق غنابادین صوفی گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک رہنما کو 26سال قید اور 148 کوڑوں کی سز سنائی ہے۔ دیگر قیدیوں کو بھی ان کی قید کی مدت کے مطابق کوڑوں کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن