امریکہ میں ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی پر ہزاروں ٹویٹر اکائونٹس ختم
واشنگٹن(آن لائن)ٹویٹر نے امریکہ میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں شہریوں کو حصہ نہ لینے کے لیے راغب کرنے والے ہزاروں خودکار ٹویٹر اکائونٹس کو غیر فعال کر دیا جن میں سے اکثر خود کو ڈیموکریٹس کے طور پر ظاہر کرر ہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا سوشل میڈیا کمپنی ‘خودکار انداز میں غلط معلومات پھیلانے والے اکائونٹس کی ایک سیریز کو معطل کر چکی ہے جو ہماری پالیسیوں کے خلاف تھا۔