• news

سیالکوٹ : سسرالیوں نے داماد کو صلح کیلئے گھر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا

سیالکوٹ (نامہ نگار)سسرالیوں نے داماد کو صلح کیلئے گھر بلا کر گولی مار کر قتل کر دیا۔ میانہ پورہ کے محمد بشیر کے بیٹے عارف کی شادی 9 ماہ رنگپورہ کے علاقہ میں محمد عارف کی بیٹی ربیعہ بی بی سے ہوئی تھی۔ گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی میں نوبت طلاق تک پہنچ گئی اور ربیعہ اپنے والدین کے گھر آکر رہنے لگی ۔ بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل میں دونوں میں طلاق کا کیس بھی چل رہا تھا۔ محمد بشیر کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کے سسرالیوں نے صلح کیلئے بلایا کر اسے گولی مار کر اس کی نعش اپنے گھر کے باہر پھینک دی۔ محمد بشیر نے الزام لگایا گیا ہے کہ اس عارف بشیر کے سسر محمد عارف نے اپنے بیٹے ولید، بیوی نسیم بی بی ، بیٹی ربیعہ بی بی اور فیاض سے مل کر اس کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر محمد بشیر کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن