• news

70 سے زائد برطانوی تاجروں نے ہارڈ بریگزٹ کی مخالفت کر دی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) 70 سے زائد بڑے برطانوی تاجروں نے ’’ہارڈ بریگزٹ‘‘ کی مخالفت کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ڈیل یا آزادانہ تجارت پر پابندی سے معیشت متاثر ہو گی۔ بزنس مینوں کو خطرہ ہے بریگزٹ سے قبل عوامی رائے جاننے کے لئے ’’بزنس فار اے پیپلز ووٹ‘‘ گروپ بھی قائم کر دیا۔ بریگزٹ منسٹری پراعتماد ہے کہ بزنس کے حوالے سے اچھی ڈیل کریں گے۔ منسٹری ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام فیصلہ دے چکے ہیں دوبارہ رائے نہیں لیں گے۔ بریگزٹ کے حق میں فنڈز دینے والے بزنس میں ارونا نیکس بھی اب بریگزٹ کے مخالف ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن