• news

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج برآمد ہوںگے

اسلام آ باد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاہے کہ عمران خان حکومت اڑھائی ماہ میں عوام کو کچھ ڈیلور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اب مختلف حیلوں بہانوں سے عوام سے کئے گئے وعدوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے پیر کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرز عمل کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ابتلاکے دور میں ان کے ساتھ ہر قربانی دیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن