• news

مصر میں فورسز کی کاروائی ، 7قطبی مسیحیوں کے قتل میں ملوث داعش کے 19دہشتگرد ہلاک

قاہرہ (نیٹ نیوز، این این آئی) مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق صوبے المنیا کے مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں سے مقابلہ ہوا، داعش کے مارے جانے والے19 دہشتگردوںکا تعلق جمعہ کو بس حملے میں ملوث دہشت گرد سیل سے بتایا جارہا ہے۔منی بس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے 7 قبطی مسیحیوں کی تدفین کی رسومات میں سیکڑوں لوگ اکٹھے ہوئے۔ تابوت میں بند میتوں کو پرنس تدروس چرچ کی جانب لے جانے کے لیے جب منیہ کی گلیوں سے گزارا گیا تو سوگوار اہل خانہ نوحہ کناں تھے۔ مرنے والوںوالوں کو چرچ میں منعقدہ تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن