• news

سعودی عرب: غیر ملکیوں کو ہسپتال اور طبی مراکز میں مالکانہ حقوق کے ساتھ سرمایہ کاری کی اجازت

ریاض (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے ملک میں ہسپتالوں اور طبی سینٹر میں غیر ملکیوں کو ملکیت کی اجازت دے دی۔ شاہی فرما ن کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی ہسپتالوں اور طبی مراکز ( پولی کلینکس ) کے مالکانہ حقوق حاصل سکیں گے۔ الوطن اخبار نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں مملکت میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کے ملکیتی قانون میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن