• news

ہریانہ میں غلط سمت سے آنیوالے ٹرک کی کار، موٹر سائیکل کو ٹکر 12 ہلاک

نئی دہلی (سنہوا) بھارتی ریاست ہریانہ میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹرک کے ساتھ ٹکر میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع سوئی پت میں گوہانہ پانی پت ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ سڑک سے نعشوں کو ہٹایا گیا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک غلط سمت سے آ رہا تھا۔ خوفناک حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارت میں اس قسم کے حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں لیکن ابھی ظاہری طور پر واضح نہیں اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے۔ حادثے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن