• news

مراکش کے تجارتی وفد میں شمولیت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

لاہور (آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے مراکش کے تجارتی وفد میں شمولیت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹڈیپ کے زیر اہتمام تجارتی وفد آئندہ سال جنوری میں روانہ ہو گا جہاں اسپورٹس گڈز، سرجیکل، ڈینٹل اور بیوٹی پروڈکٹس کی مارکیٹ میں موجود کاروبار کے مواقعوں کو تلاش کیاجا سکے گا۔ وفد میں شامل ہونے کے لئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
درخواستیں طلب

ای پیپر-دی نیشن