• news

اسحاق ڈار کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،وکیل صفائی ا ستغاثہ کے گواہ طارق سلیم پر جرح جاری رکھیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے ،گزشتہ سماعت پر ملزم سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب ایڈووکیٹ نے استغاثہ کے گواہ طارق سلیم پر جرح کی تھی جبکہ وکیل صفائی نے عدالت سے سماعت5نومبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن