انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ :فیصل آباد نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی فیوچر پروگرام قومی انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ میں فیصل آباد نے نیشنل سکول ٹیم کو64 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ۔ایل سی سی اے گراؤنڈ پر فیصل آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے۔ سمیر ثاقب 56 اور ابتسام رحمان نے 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل سکول کے محمد عرفان نے چار اور شمریز خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیشنل سکول ٹیم 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شجاع 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فیصل آباد کے محمد اویس نے چار، ارحم نواب نے تین اور علی اسفند نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔