ٹرانسفارمرزکے نٹ کھٹ کردار بمبل بی کی واپسی
لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز کے ہر دلعزیز فکشنل کردار بمبل بی کی واپسی ہو گئی ۔ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم ’بمبل بی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں ٗ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بے حد پسند آئیں گی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماوئنٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔