• news

ماتحت عدالتیں حکم امتناعی سمیت متفرق درخواستیں 15 روز میں نمٹا دیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو حکم امتناعی سمیت متفرق درخواستیں 15 دن میں نمٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری بشریٰ زمان نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں حکم امتناعی عدالتی دائرہ اختیار فریق بننے کی درخواستیں بلاوجہ زیر التواءہیں، درخواستوں میں ترمیم واپسی دعویٰ، دعویٰ بحالی، دعویٰ برائے اخراج، اعتراضی درخواستیں مین کیسز میں التواءکا باعث بن رہی ہیں جبکہ کمشن مقرر کرنے اضافی شہادت اور دیگر مذکورہ متفرق درخواستیں دائر ہونے کے 15 روز کے اندر نمٹائی جائیں مراسلے میں پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
متفرق درخواستیں

ای پیپر-دی نیشن