• news

امریکی وسط المدتی انتخابات میں ایک دن رہ گیا

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی وسط المدتی انتخابات میں ایک دن رہ گیا، صدر ٹرمپ کہتے ہیں نسلی امتیاز کے خلاف نام نہاد آواز اٹھانےوالے کامیاب ہوگئے تو امریکی ترقی کو ریورس گئیرلگ جائے گا، سابق صدراوباما کہتے ہیں امریکی تشخص بحال کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو کامیاب کرنا ہوگا۔ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں صدرٹرمپ نے کہا ،کہ مخالفین جیت گئے تو ہماری ساری کوششوں پرپانی پھر جائے گا ، ادھر سابق صدر اوباما نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے امریکا کا تشخص دا پر لگا دیا،،،نفرت کی سیاست ختم کرنے کیلئے ڈیموکریٹس کا آگے لانا ہوگا، امریکی ایوان نمائندگان کی تمام جبکہ سینٹ کی 35نشستوں پر انتخاب(آج )6 نومبر کوہوگا ،وسط المدتی انتخابات کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر ریفرنڈم قرار دیا جارہا ہے۔
امریکہ، انتخابات

ای پیپر-دی نیشن