• news

ہمارے بنائے ہسپتال آپریشنل نہ کرنیوالے پنجاب اسمبلی کی عمارت کیسے مکمل کرتے: پرویز الٰہی

لاہور( خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے خیبرپی کے اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف میرے دور کی پنجاب اسمبلی کے کیسے مکمل کراتے جبکہ انہوں نے میری وزارتِ اعلیٰ کے دور میں بنائے گئے ہسپتال، تعلیمی ادارے، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے دیگر ادارے بھی آپریشنل نہیں ہونے دئیے، انہوں نے ہر اس منصوبے پر کام بند کرا دیا اور چالو نہیں ہونے دیا جس پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے نام کی تختی لگی تھی۔ سپیکر مشتاق احمد غنی کے دورہ پنجاب اسمبلی کے دوران نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اسمبلی کی پرانی عمارت میں جگہ نہ ہونے کے باجود آپ اتنے زیادہ ارکان کا اجلاس کیسے منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے اسمبلی کی نئی عمارتیں مکمل ہو چکی ہیں اور ان میں اجلاس کئے جاتے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کا یہ شاندار منصوبہ اتنے سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے دور کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی تعریف کی جن میں ریسکیو سروس 1122 اور ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری ادویات کی فراہمی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار دوت محمد مزاری، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے علاوہ دیگر حکام موجود تھے۔
پرویز الٰہی

ای پیپر-دی نیشن