عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
سنگاپور (اے پی پی) خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں مستقبل کے لئے خام تیل کی سپلائی کے لئے طے ہونے والے سودوں کے تحت سنگا پور مرکنٹائل میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو برینٹ نارتھ سی کروڈ کی دسمبر کے لئے سپلائی 43 سینٹ (0.6 فیصد)کمی کے ساتھ 72.40 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ )کی سپلائی 46 سینٹ (0.7 فیصد)کمی کے ساتھ 62.68 ڈالر فی بیرل طے پائی۔برنٹ کروڈ کے نرخوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 16فیصد کمی آئی ہے جبکہ امریکی کروڈ کے نرخ 18فیصد تک کم ہوئے۔
خام تیل