• news

مشترکہ مشقیں پاکستان روس فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا اہم فورم ہے : جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس مشترکہ فوجی مشق ”دروزبہ سوم“ کے آخری روز نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سنٹر پبی کا دورہ کیا اور مشق کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور روس کے سپیشل دستوں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنا اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ آرمی چیف نے ان مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور روس کی بری افواج کے درمیان موجودہ تعلق کے استحکام کیلئے یہ مشقیں ایک اہم فورم ہیں۔ پاکستان میں روس کے ناظم الامور اس موقع پر موجود تھے۔
جنرل قمر باجوہ

ای پیپر-دی نیشن