سیف الرحمن گاڑی کیس، ملزم کی اخراج مقدمہ د رخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر سیف الرحمن کی فیکٹری سے لگڑری گاڑیوں کی برآمدگی کے معاملے پر ملزم عرفان صدیقی کی جانب سے اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ مراسلہ تھا ، ایف آئی آر نہیں تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے اس سلسلے میں عدالت کی معاونت کیلئے مہلت طلب کی جس پر فاضل جسٹس نے سماعت ایک ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔