• news

اقوام متحدہ چین میں 10 لاکھ مسلمانوں کی قید کا نوٹس لے، رضاکا ر انسانی حقوق

جنیوا (آن لائن) انسانی حقوق کے رضاکاروں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے چین کے صوبے زن جیانگ میں 10 لاکھ مسلمانوں کو قید کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چین پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل 2013 ء کے بعد پہلی مرتبہ چین کے ریکارڈ جائزہ لے گی، معمول کے مطابق کی جانے والی چھان بین چین میں اقلیتی گروہوں خاص کر یغوروں اور تبتیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چینی صوبے زن جیانگ میں اکثریتی گروہ ہان چائینیز اور اقلیتی گروہ یوغوروں کے درمیان تنازع میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چین کا غیر انسانی سلوک کے الزامات رد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے میں اسلامی شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے خطرات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن