• news

احتجاج کے دوران املک کونقصان کے ازالے کی درخواست مسترد، حکومت اور اداروں کو بھی کام کرنے دیں: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کے دوران عوامی املاک کو ہونے والے نقصان کے ازالے کا حکم دینے کے لیے دائر درخواست کو نا قابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔ جسٹس عاطر محمود نے سول سوسائٹی کے سربراہ عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ احتجاج سے سرکاری اور عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن احتجاج سے شہریوں کے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے شہریوں کو احتجاج کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو شہریوں کے نقصان کے ازالے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے جذبات بالکل ٹھیک ہیں لیکن حکومت اور متعلقہ اداروں کو بھی کام کرنے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن