• news

اچھی حکمرانی کیلئے 5رکنی سپیشل ایڈوائزری کمیٹی قائم، وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی

لاہور +اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے اچھی حکمرانی کے قیام کے لئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد کی سربراہی میں5رکنی سپیشل ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ، کمیٹی کے دیگر ارکان میں نعیم الحق، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری، رابعہ ضیا اور کمیٹی سیکرٹری اعجاز منہاس شامل ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو بھی کر دی ہے۔ وزیر پٹرولیم 6رکنی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین برقرار ہیں۔ وفاقی وزرا برائے خزانہ، منصوبہ بندی اور ریلویز کمیٹی، مشیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن