• news

شوکت عزیز بھی نیب کے مفرور ملزموں کی فہرست میں شامل ہو گئے

اسلام آباد(سردار حمید)سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی نیب کے مفرور ملزموں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق شوکت عزیر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں جن میں نیب کی تحقیقات جاری ہے۔ مقامی احتساب عدالت کی جانب سے شوکت عزیز کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا گیا ہے اور سابق وزیر اعظم کو عدالت میں پیشی سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے بائیس نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اشتہار کے ذریعے طلبی کی تعمیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ مقامی عدالت اس سے قبل سابق وزیر اعظم کے وارنٹ بھی جاری کر چکی ہے۔
شوکت عزیز

ای پیپر-دی نیشن