شاہد خاقان کی اپنے خرچ پر فیاض چوہان کا دماغی معائنہ کرانے کی پیشکش
اسلام آباد/ لاہور (نامہ نگار+ آئی این پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو اپنے خرچے سے دماغی معائنہ کرانے کی پیشکش کردی ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کہتے ہیں کہ جلاﺅ گھیراﺅ میں ن لیگ کے کارکن ملوث ہیں؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے صوبائی وزیر کا دماغی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس کی فیس دینے کو تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہا تھا قرض لینا پڑا تو خودکشی کر لیں گے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی گرفتاریاں نہیں صرف خانہ پری کی جا رہی ہے، چین دیرینہ دوست ہے، وہاں کا کوئی دورہ ناکام نہیں ہو سکتا۔
شاہد خاقان